کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن اور صحافتی تنظیموں کی مشترکہ کاوشوں کے بعد مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے ریلی کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والے صحافیوں کو معاوضہ ادا کردیا۔۔ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی میں شریک چند شرپسندوں نے گورنر ہاوس کراچی کے قریب میڈیا نمائندوں پر تشدد کیا تھا جس سے کیمرے اور موبائل ٹوٹ گئے تھے۔۔تشدد کا نشانہ بننے والوں میں چار نیوز کیمرہ مین اور دو رپورٹرز شامل تھے۔۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے صحافیوں کے نقصان کا ازالہ کرنے پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔۔مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی اور ترجمان علی احمر نے متاثرہ افراد کو رقم فراہم کی۔۔اس موقع پر کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری مونس سراج، خازن سلمان لودھی، رکن گورننگ باڈی فیضان جلیس بھی موجود تھے۔۔

Facebook Comments