اینکر پرسن غریدہ فاروقی وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کی بات پر بھڑک اٹھیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غریدہ فاروقی نے ایک وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے کارناموں کی ایک اور وڈیو ! ایک اور بزرگ شخص سے پولیس والے کی بدکلامی، بدتہذیبی اور دھکے۔ کیا یہ ویڈیو نئی ہے؟ تو پھر دیکھیے ابھی چٹکیوں میں سوشل میڈیا کی پنجاب حکومت کیسے اس کا نوٹس لے گی اور معطلی ہو گی۔اس پر جواب دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مجھے پتہ ہے بہت سارے لوگوں کے کئے یہ بات نئی ہے کہ موجودہ حکومت میں جو کام چٹکیوں میں ہوتے ہیں جو سابقہ دور میں آگے پیچھے دوڑنے چٹکیاں کاٹنے کے باوجود نہیں ہوتے تھے۔ 15 منٹ کے اندر ایکشن ہوا اور ان کے خلاف کاروائی کی گئی۔ جی یہ درست کہا یہ سوشل میڈیا والی حکومت ہے لفافے والی نہیں۔اس بات پر غریدہ فاروقی بھڑک اٹھیں اور کہا کہ شہباز گِل صاحب بہترہے کہ آپ اپنی گفتگو کو لگام دیں اور خواتین سے بات کرنے کا سلیقہ اور طریقہ سیکھیں۔ میں مسلسل آپ کی لغو فحش گفتگو کو نظرانداز کر رہی ہوں۔ آئندہ ایسی گفتگو اور زبان استعمال کی تو آپکے خلاف شکایت درج کرواوں گی۔ بہتر ہے الجھن0ے سے گریز کریں۔ شکریہ۔۔۔
ترجمان پنجاب حکومت کو خاتون اینکر کی وارننگ۔۔
Facebook Comments