وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے اہلخانہ کیلئے 30 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کردیا۔ 92 نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کامیڈین طارق ٹیڈی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، چودھری پرویز الٰہی نے طارق ٹیڈی کے اہلخانہ کیلئے 30 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کے اہلخانہ کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،طارق ٹیڈی نے لاکھوں لوگوں کو محظوظ کرکے فن کی خدمت کی ۔
Facebook Comments