tariq teddy ka sarkari ilaaj karane ka aelan

طارق ٹیڈی کا سرکاری علاج کرانے کا اعلان۔۔

معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کو طبیعت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ طارق ٹیڈی پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر (پی کے ایل آئی) لاہور میں زیر علاج ہیں۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق  ڈاکٹرز کاکہناہے کہ طارق ٹیڈی کے جگر میں انفیکشن بڑھنے سے ان کی طبیعت بہتر نہیں ہورہی ،ان  کے 70 فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا  ہے جس کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے ڈیلی پاکستان کے پلیٹ فارم سے ایک ویڈیو کے ذریعے طارق ٹیڈی کے بیماری کا ایشو اٹھایا گیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ان کے مکمل علاج معالجے کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت طارق ٹیڈی کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی، وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو طارق ٹیڈی کے فری علاج معالجے کیلئے فی الفور اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ طارق ٹیڈی کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا پنجاب حکومت کرائے گی ۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں