نیوز ایجنسی اور روز نیوز چینل کے رپورٹر و معروف صحافی نور الحسن پشاور میں قاتلانہ حملہ میں شہید جبکہ ان کا کیمرہ مین شدید زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق صحافی نور الحسن صحافی فرائض سرانجام دینے کے لئے حیات آباد پشاور جارہے تھے،صحافی نور الحسن کی موٹرکار پر پشاور رنگ روڈ پر نامعلوم موٹرسائکل سوار نقاب پوش ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی،پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ نظر آرہا ہے۔صحافی نورالحسن کی لاش اور زخمی کیمرہ مین کو پولیس نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا۔
Facebook Comments