mujhse koi shadi nahi karna chahta

تکذیب نکاح کے خلاف میراکی اپیل خارج۔۔

اداکارہ میرا کی جانب سے وکیل نہ پیش ہونے پر لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاحِ کی اپیل خارج کردی۔رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ارتضی رباب عرف میرا کی جانب سے دائر کردہ تکذیب نکاحِ کی اپیل عدم پیروی کے باعث خارج کردی ہے۔عدالت کی جانب سے بار بار اداکارہ کو نوٹس جاری کیے گئے تاہم ان کے وکیل پیشی کے لئے عدالت نہیں پہنچے جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسن نے اپیل خارج کرنے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ اداکارہ میرا نے سیشن عدالت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اداکارہ میرا نے2007 کا نکاح نامہ عدالت میں چیلنج کیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ عتیق الرحمان سے فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ملیں اور متعدد ممالک کے دورے بھی کیے۔اداکارہ میرا کے مطابق نکاح نامہ جعلی اور جھوٹا ہے لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جاٸے، یاد رہے کہ اس سے قبل فیملی کورٹ بھی میرا کا دعویٰ خارج کرچکی ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں