firdous ashiq awan ke samne sahafion ka ahtejaaj

تنخواہ بحران،مشیراطلاعات کی مالکان سے ملاقاتیں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ کے پریس لائونج کا دورہ کیا اور پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ( پی آراے ) کے نو منتخب صدر بہزادسلیمی ، سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو اور دیگر عہدیداروں کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ فردوس عاشق اعوان نے قومی اسمبلی کی پریس گیلری کا دورہ کیا ، پارلیمانی رپورٹرز سے بات چیت کے بعد پریس گیلری میں بیٹھ کر قومی اسمبلی کی کارروائی بھی دیکھی فردوس عاشق اعوان نے پی آراے کو صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا جمہوریت آزاد صحافت کے بغیر نامکمل ہے۔ آزاد میڈیا اور جمہوریت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں ، جمہوریت میں آزادی اظہار سب کا حق ہے، ہم نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کا ملکر سامنا کرنا ہے، فردوس عاشق اعوان نے کہا وزارت اطلاعات کا کام ہی صحافیوں سہولیات دینا ہے ۔صحافیوں کی مشکلات سے مکمل آگاہ ہوں ۔ میڈیا میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کےمعاملہ پر مالکان سے ملا قا ت کررہی ہوں، ماہ رمضان میں کوشش ہے صحافیوں کو مالی مسائل درپیش نہ ہوں، اصل طاقت تو ورکنگ جرنلسٹس ہیں، انہوں نے کہاکہ پی بی اے مزید چینلز کے لائسنس کی نیلامی پر عدالت میں گئی ہے، پی بی اے سے درخواست واپس لینے کی درخواست کریں گے، جو چینل پرفارم کرے گا وہ چلتا رہے جو نہیں کرے گا وہ پیچھے رہ جائے گا، انہوں نے کہا پی آر اے کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی جس کے لیے انتظامات کردیئے ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں