ary ke reporter par fard jurm aaid

تنخواہوں میں تاخیر، ملازمین کا استحصال جاری۔۔

ملک کے معاشی حالات اور میڈیا انڈسٹری میں پیدا کردہ خود ساختہ بحران کا بہانہ بناکر ملازمین کو ان کی بنیادی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے۔۔ اے آر وائی نیوز میں  گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ جیسا بنیادی حق بھی بھیک کی طرح دیا جارہا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ مرحلے وار تنخواہ کا شیڈول بنادیا گیا ہے ۔۔تیس دنوں کے بجائے اب پچاس اور باون دنوں میں تنخواہ دی جارہی ہے۔۔میڈیا انڈسٹری کے حالات اور مسائل کے شکار ملازمین نوکری جانے کے خوف سے اس ظلم پر بھی خاموش ہیں۔۔ اور مرے پر سو درے جب  سارے افسران  نے سالانہ چھٹیاں کرلیں تو الیکشن اور ملکی صورتحال  کا بہانہ بناکر دیگر تمام  ملازمین کو ان کی سالانہ چھٹیوں کے حق سے بھی محروم کردیا گیا۔۔پپو کے مطابق صدر اے آر وائی عماد یوسف خود چھٹیوں پر ہیں اور اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا شاہی فرمان جاری کردیا۔ اور ان کے مسلط کیے گئے ٹھکیدار ملازمین کو ذہنی اذیت دینے میں مصروف ہیں  ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں