پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے روزنامہ بول، روزنامہ نوائے وقت ، دی نیشن ، جنگ گروپ اور روزنامہ پاکستان میں ملازمین کوتنخواہیں بقایاجات ادانہ کرنے پرلاہور پریس کلب کے باہراحتجاج کی کال دی۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے پنجا ب یونین آف جرنلسٹس کے صدرابراہیم لکی ،جنرل سیکرٹری خاوربیگ وایگزیکٹوکونسل نے ”روزنامہ بول “ کے ایڈیٹران چیف عابدعبداللہ، ”روزنامہ پاکستان” کے چیف ایڈیٹرمجیب الرحمن شامی ،روزنامہ نوائے وقت، دی نیشن کی سربراہ رمیزہ مجید نظامی اورجنگ گروپ کی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کوتنخواہوں اوربقایاجات کی ادائیگی نہ کرنے کی شدید مذمت کی۔۔احتجاجی مظاہرے سے پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر ابراہیم لکی، سیکرٹری جنرل خاور بیگ،سیکرٹری پریس کلب عبد المجید ساجد ، رانا اکرام ،پی یو جے کے سابق صدر قمرالزمان بھٹی ، نوائے وقت متاثرین گروپ کی ایکشن کمیٹی کی چیئرپرسن فرزانہ چوہدری ، امریز خان ، رانا ذوالفقار اور دیگر نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کارکنان کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی اور واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا اس موقع پر سیکرٹری پریس کلب عبد المجید ساجد نے کہا کہ موجودہ مسائل کے حل کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنائی جائے تا کہ تمام ایشوز پر مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔
![sahafi ke qatal ke khilaaf press club par ahtejaj](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2022/10/PUJ.jpg)
تنخواہوں کی عدم ادائیگی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تجویز۔۔
Facebook Comments