tankhuahon ka muamla pemra ko nahi dena chahiye

تنخواہوں کا معاملہ پیمرا کو نہیں دینا چاہیئے، کرا چی پریس کلب،پی ایف یوجے

صحافیوں نے ’’گزشتہ ہفتے سینیٹ سے کارکن صحافیوں کی تنخواہوں اور کنٹریکٹ سے متعلق پیمرا ترمیمی بل 2020 مسترد ہونے کیخلاف سینیٹ کے اجلاس کےد وران پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا ، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پی آر اے کے مطالبہ پر صحافیوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قانون سازی کے معاملہ پر پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی رولنگ دے دی ، قبل ازیں صحافیوں کے واک آئوٹ پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ہدایت پر بیرسٹر سینیٹر محمد علی سیف اور سینیٹر انوار الحق کاکٹر نےپریس لائونج میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت سے واک آئوٹ ختم کرنے کیلئے مذاکرات کیے ، پی آر اے کے صدر بہزادسلیمی ، سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو اور سیکرٹری اطلاعات علی شیر نے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو مسترد شدہ بل کے حوالے سے اپنے موقف اور مطالبات سے آگاہ کیا ، انہوں نے کہا کہ پی آر اے کی کوششوں سے کارکنوں کی تنخواہوں اور کنٹریکٹ سے متعلق بل سینٹ میں آیا مگر اپوزیشن نے کثرت رائے سے مسترد کرا دیا،پی آراے کا مطالبہ ہے کہ چیئرمین سینیٹ صحافیوں کے حقوق سے متعلق قانون سازی کے معاملہ پر سینیٹ کے پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں ،پی آراےپارلیمانی لیڈروں کی کمیٹی میں مجوزہ قانون پر اتفاق رائے کے لیے اپنا موقف پیش کرے گی ، انہوں نے کہا کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات میں دو مرتبہ بل زیر غور آیا، اپوزیشن کےاکثر ارکان نے بھی حمایت کی مگر ایوان میں اچانک مخالفت کردی،اگر اپوزیشن کو کوئی اعتراض تھا تو وہ قائمہ کمیٹی میں بل پر تحفظات دور کرلیتی مگر وہاں سپورٹ کرکے ایوان میں مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے،بیرسٹر محمد علی سیف نے پی آراے کی قیادت کی بات چیت سے سینیٹ کو آگاہ کیا ،بیرسٹر محمد علی سیف نے پی آراے کے پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل کمیٹی کے قیام کے مطالبہ کرتے ہوئے اس کی حمایت بھی کی جس پر چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے رولنگ دی کہ صحافیوں کا پارلیمانی رہنماؤں کی کمیٹی بنانے کا مطالبہ جائز ہے، جلد بنائیں گے، اس موقع پر سینٹر شیری رحمن نے کہا کہ پی ایف یو جے اور کراچی پریس کلب سے بات ہوئی ہے، انہوں نے الیکٹرانک میڈیا کی تنخواہوں کا معاملہ پیمرا کو نہ بھیجنے کے اپوزیشن کے موقف کی حمائت کی ہے ،میڈیا کارکنوں کے حقوق کے ساتھ ہیں مگر تنخواہوں کا معاملہ پیمرا کو نہیں دینا چاہئیں ، میڈیا کارکنوں کی تنخواہوں کا پیمرا کی بجائے معاملہ پریس کونسل کو بھیجا جانا چاہیے، پی ایف یو جے کی رائے ہے پی بی اے پر دبائو بڑھانا چاہیے ،اس پر قائدایوان سینٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ہم میڈیا کارکنوں کے حقوق کے لئے کوئی بھی پیشگی شرط قبول نہیں کریں گے۔

bharam baazian chief editor police ke hatthay charh gya
bharam baazian chief editor police ke hatthay charh gya
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں