tankhuaho ke lalay barhgye

تنخواہوں کے لالے پڑگئے،کے ٹوئنٹی ون کی ایک اہم وکٹ گر گئی۔۔

کے ٹوئنٹی ون کی ایک اہم وکٹ گر گئی۔۔جس کے بعد چینل ملازمین شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے کیوں کہ ان کا کہنا ہے کہ گرنے والی وکٹ ہی ہماری تنخواہوں کا بندوبست کرتی تھی اب اس کے جانے کے بعد خدشہ ہے کہ تنخواہیں نہ ملیں یا پھر کئی کئی ماہ تاخیر سے ملیں ۔۔ دوسری طرف چینل فائیو جو پہلے ہی شدید مالی بحران کا شکار ہے اور تنخواہوں میں تاخیر کا سلسلہ ہے ، کے ٹوٹئنٹی ون کی گرنے والی وکٹ نے اب چینل فائیو جوائن کرلیا ہے اور بطور کراچی بیورو چیف اپنا عہدہ بھی سنبھال لیا ہے۔۔ جب کہ چینل فائیو کا پہلے سے موجود بیوروچیف چھٹیوں پر چلا گیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ چینل فائیو کے نیوزروم میں موجود سینئر لوگوں نے بتایا ہے کہ  بیوروچیف بطور احتجاج چھٹی پر گیا ہے ۔۔چینل فائیو کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اب لگتا ہے کہ ہمیں بھی وقت پر تنخواہ ملنا شروع ہوجائے گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں