balochistan mein dummy akhbaraat ki fehristein banane ka aelan

تنخواہیں مزید کم،ڈان ملازمین ذہنی اذیت کا شکار۔۔

ملک کے سب سے بڑے انگریزی اخبار ڈان کے ملازمین شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے، آٹھویں ویج ایوارڈ پر عمل درآمد کے باوجود انہیں سابقہ تنخواہوں  سے بھی کم تنخواہ ملنے لگی۔۔ ڈان انتظامیہ نے ملازمین کو ملنے والے الاؤنسز ان کی تنخواہوں میں ضم کردیئے۔۔قبل ازیں دو سال پہلے بھی مصنوعی میڈیا بحران کی آڑ میں ڈان ملازمین کی تنخواہوں میں کٹ لگایاگیا تھا۔۔لیکن ویج ایوارڈ کے نفا ذ کے باوجود  ملازمین کو کسی بھی قسم کا ریلیف یعنی سیلری میں اضافہ تو ایک طرف ویج ایوارڈ سے قبل جو سیلری ملتی تھی اس سے بھی کم ہوگئی۔۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے ڈان گروپ آف نیوز پیپرز کی انتظامیہ پر ملازمین کے الاؤنسز کو ان کی تنخواہوں میں ضم کرنے پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔۔ ایک بیان میں پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ ڈان گروپ کو روایتی طور پر ملازم نواز تنظیم سمجھا جاتا تھا۔ تاہم ، اس بار یہ افسوس کے ساتھ اپنے ملازمین بشمول صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ریلیف دینے میں ناکام رہا ہے۔پی ایف یوجے کا کہنا ہے کہ ڈان اخبار میں بہت تاخیر سے  آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ پر عمل درآمد کیا گیا،لیکن ڈان انتظامیہ کے نئے فیصلے  نے ویج بورڈ ایوارڈ کو تمام عملی مقاصد کے لیے غیر موثر بنا دیا ہے۔ دو سال قبل تنخواہوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے بعد ملازمین کو تنخواہ میں اضافے کے بجائے اب وہ کم مل رہا ہے جو انہیں ایوارڈ کے نفاذ سے پہلے مل رہا تھا۔ پی ایف یو جے نے مطالبہ کیا کہ تمام الاؤنسز کو تنخواہ سے فوری طور پر علیحدہ کیا جائے اور کچھ سال قبل مالی بحران کے دوران لگائی گئی تنخواہ کی کٹوتی واپس لی جائے۔ انتظامیہ کی اس ملازم مخالف کارروائی نے ڈان میڈیا گروپ کے ملازمین میں پریشانی پیدا کر دی ہے ، کیونکہ وہ پہلے ہی شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔پی ایف یو جے کی قیادت نے تمام میڈیا ہاؤسز بالخصوص ڈان گروپ کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مزدوروں کے حقوق کا احترام کریں ، آٹھویں ویج ایوارڈ کی سفارشات کو عملی شکل دیں اور بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر تنخواہوں میں کٹوتی بحال کریں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں