tankhuahein wajubaat do puj ke media groups ko khatoot

تنخواہیں،واجبات دو، پی یوجے کے  میڈیاگروپس کو خطوط۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جنگ /جیو اور نوائے وقت سمیت متعدد میڈیا مالکان کو کارکن صحافیوں کی تنخواہیں /واجبات کی ادائیگی کے لئے خطوط لکھ دیئے گئے۔پی یوجے کی صدر فرزانہ چودھری کی جانب سے تحریر خط میں لکھا ہے کہ۔۔جیساکہ آپ جانتے ہیں کہ رمضان المبارک کا بابرک مہینہ سایہ فگن ہونے کو ہے، رمضان کے اختتام پر عید الفطر کا تہوار بھی نزدیک ہے، اللہ رب العزت  کے حضور دعاگو ہیں کہ اس ماہ کی برکتیں اور رحمتوں کا نزول  تمام امت مسلمہ، اہل پاکستان آپ اور ہم سب پر ہوں۔ مہنگائی کے اس مشکل دور میں جہاں ایک عام پاکستانی گوناں گومسائل سے دوچار ہےتو وہاں صحافتی برادری  کیلئے بھی اس تکلیف دہ صورتحال میں جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل گویا جوئے شیر لانے کے مترااادف بن چکا ہے آپ کے ادارے سمیت متعدد میڈیا گروپس کی جانب سے تنخواہوں، واجبات کی ادائیگی کئی ماہ کی تاخیر کا شکار ہے جس کے باعث میڈیا ورکرز کے مسائل میں مزید اضافہ ہوچکا ہے، ان کے گھروں کے چولہے بند ہونے کو ہیں۔ پنجاب یونین آف جرنلٹس کا ایک ہنگامی اجلاس صدر فرزانہ چودھری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں میڈیا انڈسٹری کی عمومی صورتحال اور کارکن صحافیوں کو درپیش مسائل زیرغور آئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیااا کہ پی یوجے کی جانب سے میڈیا مالکان کو صورتحال کی بہتری کے لئے خصوصی مراسلے لکھے جائیں چنانچہ آپ سمیت ان تمام میڈیا گروپس کے مالکان  اور انتظامیہ سے پی یوجے کی جانب سے مطالبہ کیاجاتاہے کہ اپنے ااادارے کے کارکنوں کو تنخواہیں، واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایاجائے تاکہ صحافی کارکن اور ان کے اہل خانہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کی خوشیوں اور روحانی برکتوں کو سمیٹ سکیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں