suno news mein bartarfian puj ka hangami ijlas

تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیوں کیا؟ 15 ورکرز  فارغ

تنخواہیں بڑھانے کے مطالبے پر سنوٹی وی کی انتظامیہ نے  پندرہ ملازمین کو نکال دیا۔پپو کے مطابق سنو ٹی وی کی لانچنگ کو ابھی زیادہ ٹائم نہیں گزرا ، کہ یہاں بھی دیگر چینلز کی طرح برطرفیاں شروع ہوگئیں۔ سوشل میڈیا اور پروگرامنگ ڈیپارٹمنٹ سے 15 ورکرز کو رات گئے لیٹرز جاری کردئیے گئے۔  انتظامیہ کی جانب سے ورکرز کو کہا گیا کہ اب ان کی ضرورت نہیں ہے. یہ ورکرز چینل کی لانچنگ ٹیم کا حصہ تھے جنہوں نے چینل لانچ کرنے کیساتھ ساتھ سنو کو عوامی حلقوں میں مقبول بنانے کیلئے دن رات محنت کی تھی۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ  چینل نے ابتدائی طور پر کم تنخواہوں پر ملازمین ہائیر کئے تھے. بعد میں اچھی تنخواہوں والے افراد کو ملازمت دی گئی، جس کے بعد چینل کے پرانے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا. لیکن چینل انتظامیہ نے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی بجائے ورکرز کو نوکریوں سے ہی فارغ کردیا۔قبل ازیں ہراسمنٹ کے واقعہ پر تین اینکرز کو آف ائر کرکے ڈیسک پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔ یہ واقعہ پپو کے مطابق فروری کا ہے، جس کےبعد دو اینکرز کے چونکہ ریفرنس تگڑے تھے چنانچہ صرف ایک اینکر کو اس الزام کے تحت نکال دیا گیا۔۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں