ایک نیوز میں تنخواہ کی عدم فراہمی کی باعث ایک کیمرہ مین کو دل کا دورہ پڑگیا۔۔کراچی میں امراض قلب کے قومی ادارے میں داخل کرادیاگیا۔۔پپو کے مطابق کراچی بیوروکے متاثرہ کیمرہ مین اتوار کی صبح سے ہوش میں نہیں آسکا، متاثرہ کیمرہ مین محی الدین کرائے کے گھر میں رہتا ہے اور پانچ بچوں کا باپ ہے۔۔دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا ہفتے کی شب طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا ، جہاں اسے وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا۔جبکہ ادارے میں کراچی بیورو کے ملازمین کو اکتوبر اور نومبر کی تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی ہے۔۔اس سے پہلے فالج کا شکار ہوجانیوالے کیمرہ مین کو انتظامیہ نے فارغ کردیا تھا۔۔بیورو چیف اپنے طور پر معاملات دیکھ رہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی داد رسی نہیں کی گئی۔۔۔
Facebook Comments