news one mein jabri bartarfian jaari

تنخواہ مانگنے پر 4 کیمرہ مین برطرف۔۔

نیوز ون میں جہاں ایک جانب تنخواہوں اور واجبات کی وصولی کارکنوں کے لئے ذہنی اذیت کا سبب بنی ہوئی ہے، وہیں اب نیوز ون انتظامیہ نے برطرفیوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ نیوز ون سے بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے بغیر چار کیمرہ مین فارغ کر دیئے گئے۔ پپو کا کہنا ہے کہ برطرف کئے گئے کیمرہ مینوں کو نکالے جانے کی کوئی وجہ بتائی گئی نہ کوئی پیشگی نوٹس دیا گیا۔ یہاں تک کہ ان کہ بقایا تنخواہوں میں سے کوئی پیسہ دیا گیا ۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ جب یہ کیمرہ مین حسب معمول اپنی ڈیوٹی پر آئے تو نیوزون انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ۔۔ ہمیں ضرورت نہیں آپ لوگوں کی،  آپ  لوگ ہمارے کسی کام کے نہیں، آپ لوگ جاسکتے ہیں ، جائیں اور جاکر کوئی اور کام ڈھونڈیں۔۔جب کیمرہ مینوں نے اپنے واجبات کا کہا تو نیوز ون انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ۔۔۔ پیسے جب آتے رہیں گے تو آپ کو دے دیں گے تھوڑے تھوڑے کر کے ابھی  کچھ نہیں ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ مزید چھانٹیوں کا خدشہ ہے۔اور پہلے ان لوگوں کو نشانہ بنایا جائے گا جو اپنی تنخواہ کا مطالبہ کرتے ہیں۔پپو نے صحافتی تنظیموں کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کا بھی کہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں