mulazimat pesha khawateen mehfooz nahi raheen

تنخواہ کا بحران، ایک اور رپورٹر کی جبری برطرفی۔۔

آج نیوز میں جون سے اب تک دو ماہ کی سیلری کسی کو نہیں ملی، دوسری طرف ایک اور رپورٹر کی جبری برطرفی عمل میں لائی گئی۔ پپو کے مطابق جون کے بعد سے آج نیوزکےملازمین کو تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔ جون اور جولائی کی سیلری انتظامیہ پر واجب الادا ہے لیکن مجال ہے کہ کوئی تنخواہ کا ذکر بھی ہو۔پپو کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر یہ اطلاعات بھی گردش میں ہیں کہ مالکان نے چینل کے فنانس ڈپارٹ سے ایک تگڑی رقم کی ہرماہ فرمائش کی ہے اور کہا ہے کہ اتنی رقم ہمیں دے دیا کرو باقی تم لوگ جانو اور تمہارا کام۔اس سے اوپر کتنا کماتے ہو کیسے پورا کرتےہو یہ تم لوگ جانو۔۔دوسری طرف پپو نے بتایا ہے کہ آج نیوز کے ایجوکیشن رپورٹر کی جبری برطرفی کر دی گئی۔پپو کے مطابق نیوز فلور کے بڑے کی گڈ بک میں شامل نہیں ہونا رپورٹرکا سب سے بڑا جرم تھا ۔پپو کے مطابق پچھلے ایک ماہ سے رپورٹر اور نیوز فلور کے بڑے کے درمیان معاملات خراب چل رہے تھے نیوز فلور کے بڑے کبھی کسی کا فری آپریشن کروانے کی پرچی لگاتے تو کبھی مختلف بچوں کو پاس کروانے کا ٹاسک رپورٹر کو دیتے تھے جس پر رپورٹر نے منع کیا اور معاملات بگڑ گئے۔ پپو کے مطابق جب رپورٹر دفتر پہنچا تو اسے نیوز فلور کے بڑے کے کہنے پر ایچ آر بلوایا گیا اور معذرت کر لی گئی بعد ازاں نیوز فلور کے بڑے کی ملاقات چینل کے سی او او سے ان کے کمرے میں ہوئی چینل سی او او نے پوچھا کہ رپورٹر کو کیوں برطرف کیا تو سامنے سے نیوز فلور کے بڑے نے کوئی ایسا جواب دیا کہ جس سے بحث کا آغاز ہوگیا۔ چینل سی او او نے نیوز فلور کے بڑے کو کہا کہ تمھارے آنے کے بعد سے چینل میں بگاڑ ہوا ہے پورا نیوزُفلور اجاڑ دیا تم نے میرا ۔۔جس پر نیوز فلور کے بڑے نے سخت لہجے میں سی او او کو جواب دیا تاہم چینل کے مالک اچانک کمرے میں داخل ہوئے اور اسی دوران بے ساختہ نیوز فلور کے بڑے نے کہا کہ میں کیسے چینل چلاؤں مجھے خود دو ماہ کی تنخواہ نہیں ملی اور ملازمین بھی تنخواہ کی عدم ادائیگی پر تنگ ہیں یہ سنتے ہی چینل کے مالک کا چہرا لال ہوگیا اور انھوں نے گھور کر نیوز فلور کے بڑے کو دیکھا اور اپنے کمرے میں واپس چلے گئے یہ تمام معاملہ پہلی منزل پر پیش آیا جہاں تمام ملازمین بھی یہ تماشادیکھ رہے تھے۔ پپو نے نشاندہی کی ہے کہ چینل کی ریٹنگ آج انتہائی نچلے درجے پر آچکی ہے اور اسی کی وجہ سے ایڈورٹائزمنٹ کے ریٹس بھی کم ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں