اداکارہ ومیزبان ندا یاسرنے اپنے مارننگ شوپرتنقید کرنے والوں کو دماغی علاج کروانے مشورہ دے دیا۔مارننگ شوہاسٹ ندا یاسرکو اس وقت بہت غصہ آیا جب مداحوں نے ان کے مارننگ شوسے متعلق تنقید کی۔ ہوا کچھ یوں کہ میزبان نے اپنے مارننگ شومیں مختلف سیگمنٹس کے لیے اسٹوڈیوزمیں بیل (گھنٹیاں) لگوائیں اورگھنٹیوں کوسیگمنٹس میں بجایا جس پرانہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ایک صارف نے کہا کہ آپ سب سمجھ داراوربا شعورہیں لیکن آپ نے اپنے مارننگ شومیں گھنٹیاں لگواکر اوربار باربجا کرشو کومندرہی بنادیا، جس پرمیزبان سے برداشت نہ ہوا اورانہوں نے صارف کواپنے دماغ کا علاج کروانے کا مشورہ دے دیا۔

Facebook Comments