tamam baray shehro mein jashan mehdi hassan ke schedule ka aelan

تمام بڑے شہروں میں جشن مہدی حسن  کے شیڈول کا اعلان۔۔

‎جشن مہدی حسن کے چیف آرگنائز ڈاکٹر رئیس مرچنٹ نے کہا ہے کہ خان صاحب مہدی حسن خان کے  بعد غزل کے سننے والے اب ایک خلا محسوس کرتے ہیں اس وقت غزل ایک نزع کے عالم سے گزر رہی ہے جن تقریبات میں غزل کی محفل سجائی جاتی تھی اب اس کی جگہ قوالی نے لے لی ہے رفتہ رفتہ غزل سننے والے اب صرف یو ٹیوب، سی ڈی یا پرانی کیسیٹس سن کے اپنی غزل کی پیاس بجھانے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں ایسے میں مہدی حسن خان صاحب کے ولی عہد اور ان کی گدی کے صحیح حقدار کامران مہدی حسن نے امریکہ سے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا اور اپنی نئی غزلوں کے ساتھ اپنے والد صاحب کی غزلوں کو دوبارہ زندگی دینے کا عہد کر کے واپس پاکستان آ رہے ہیں ‎ان کی آمد کو مقبول بنانے کے لئے ہم نے یہ بیڑہ اٹھایا کہ وہ اس شاندار مقصد میں کامران مہدی حسن کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گے، کامران مہدی حسن کے بچپن کے دوست اور مہدی حسن خان صاحب کی سوانح عمری پہ پہلی کتاب لکھنے والے فیصل ندیم کس طرح سے پیچھے رہتے انہوں نے بھی کامران کا ساتھ دینے کی ہامی بھر لی اور یوں غزل کو دوبارہ مقبول بنانے کے اس مشن میں شریک سفر ہو گئے آج ہم فخر کے ساتھ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ کراچی ، لاہور ، فیصل آباد ، ساہیوال ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور چکوال میں یادگار اور شاندار شو جس کا عنوان ہے‎ جشن مہدی حسن‎کا آغاز 28 ستمبر کی ا شام سے پاکستا ن امریکن کلچر سینٹر سے ہو رہا ہے ‎ان تمام تقریبات کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر رئیس مرچنٹ اور فیصل ندیم ہیں ‎تقریبات کا آغاز 26 ‎ اکتوبر مہدی حسن خان کے مزار پہ حاضری شام چار بجے محمد شاہ قبرستان سے ہو گی جس میں کراچی کے بیشتر فنکار شرکت کریں گے 28‎اکتوبر کو پاکستان امریکن کلچر سینٹر کراچی ایک شو کا اہتمام فیصل ندیم ، کر رہے ہیں جس میں گورنر سندھ جناب کامران ٹیسوری مہمان خصوصی ہوں گے، اس تقریب میں مہدی حسن خان صاحب پہ لکھی گئی کتاب جس کے مصنف فیصل ندیم ہیں ان کی کتاب کی چھ سالہ پذیرائی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ‎انتیس اکتوبر کو کراچی پریس کلب اور پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن مل کر ایک شو کااہتمام کر رہے ہیں جس میں شہر کے معزز حضرات اور فنکار شریک ہوں گے اور غزل کے ایک نئے افق کو اپنے سامنے ابھرتا ہوا دیکھیں گے۔ ‎ستمبر 30 سے اکتوبر کی 3 تاریخ تک کامران مہدی حسن پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق چند ٹی وی شوز میں شرکت کریں گے ‎اور بزم مہدی حسن کے گولڈن جوبلی پروگرام کی جان محفل ہوں گے۔ چار ‎چارlاکتوبر کو لاہور میں ایک غزل نائٹ ای ایم آئی پاکستان کے زیر اہتمام فلیٹیز ہوٹل میں منعقد کی جارہی ہے جس میں تمام فنکار شریک ہوں گے اور اس شو میں مہدی حسن خان صاحب کے گھر والوں کو ای ایم آئی پاکستان کی طرف سے رائلٹی پیش کی جائے گی اور آخر میں کامران مہدی حسن اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور اپنے والد صاحب کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ پانچ ‎اکتوبر کو اسلام آباد پریس کلب میں ایک شام کامران مہدی حسن کے نام سے رنگارنگ تقریب ہو گی جس میں کامران مہدی حسن اپنے والد مہدی حسن خان کو نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ چھے ‎اکتوبر کی شام راولپنڈی جیمخانہ میں جشن مہدی حسن کے سلسلے کا ایک اور شاندار پروگرام ترتیب دیا گیا ہے کامران مہدی حسن اس پروگرام میں مہدی حسن خان صاحب کی وہ مشہور غزلیں اور نغمے سنائیں گے جس سے خان صاحب مہدی حسن خان کی یاد تازہ ہو جائے گی۔ سات اکتوبر ‎کو اسلام آباد میں ہی ایک نجی محفل میں غزل کے شائقین ایک حسین شام کا مزہ لیں گے کامران مہدی حسن غزل سرا ہوں گے۔ آٹھ ‎ اکتوبر کو کامران مہدی حسن چیچہ وطنی تشریف لے جائیں گے جہاں وہ اپنے اور اپنے والد صاحب کے آبائی شہر میں اپنے عزیزوں رشتہ داروں اور دیگراحباب سے ملاقات کریں گے اور اپنی آبائی زمین کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کریں گے۔ نو‎اکتوبر کو فیصل؛آباد کے لوگوں کو اپنے فن سے محظوظ کریں، گے اور اپنے والد کو خراج تحسین پیش کریں گے‎دس اکتوبر کو ساہیوال آرٹس کونسل کے ریاض ہمدانی صاحب کی فرمائش پہ ساہیوال کے غزل کے شائقین کو ایک حسین شام کا تحفہ دیں گے۔ ‎گیارہ اکتوبر کو لیڈر میڈیا گروپ کے ایڈیٹر علامہ صدیق اظہر اور لیڈر میڈیا گروپ کے سربراہ علی محمد ڈھلوں کے زیر اہتمام الحمراء آرٹس کونسل میں ایک گرینڈ شو میں اپنے فن کا جادو جائیں گے ‎اکتوبر کو جشن مہدی حسن کے سلسلے کی آخری تقریب اسد شاہ اور چودھری محسن کے معروف ادارے دھن آرٹس اینڈ کلچر چکوال کے سائے میں ایک محفل غزل منعقد کی جارہی ہے جس میں کامران مہدی حسن اپنی مدھر آواز کا جادو جگا کر محفل کو محظوظ کریں گے ‎اس کے بعد کامران مہدی حسن واپس امریکہ روانہ ہو جائیں گے اور انہوں نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں کم از کم سال میں دو دفعہ آئیں گے اور اپنے سننے والوں کو اپنی اور اپنے والد صاحب کے فن کو زندہ رکھیں گے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں