tamaam siyasi jamaton ko web sites bnane ka hukum

تمام سیاسی جماعتوں کو ویب سائیٹس بنانے کا حکم۔۔۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی ویب سائٹس بنائیں ،سیاسی جماعتیں ویب سائٹس پر پارٹی آئین جاری کریں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو مراسلہ جاری کردیا ،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی ویب سائٹس بنائیں ،سیاسی جماعتیں ویب سائٹس پر پارٹی آئین جاری کریں۔مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں ویب سائٹ پر پارٹی عہدیداروں کی تفصیلات جاری کریں ،سیاسی جماعتیں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کی مکمل تفصیلات جاری کریں ،الیکشن کمیشن نے تمام 125 سیاسی جماعتوں کو مراسلہ بھجوا دیا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں