peca aik hi lathi se sab ko na haankay

تمام ملزمان کی گرفتاری تک جدوجہد جاری رہے گی، کے یوجے۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے میرپور ماتھیلو کے صحافی نصر اللہ گڈانی کے قتل میں ملوث بڑے ملزم کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ بھر کے صحافیوں کی فتح قرار دیا صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور مجلس عاملہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ ایکشن کمیٹی پی ایف یو جے کے کنوینئر مظہر عباس کی سربراہی میں گزشتہ دنوں صحافیوں کے نمائندہ وفد نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں واضح کیا تھا کہ جان محمد مہر ،نصر اللہ گڈانی سمیت سندھ بھر میں قتل ہونے والے صحافیوں کے قاتلوں کی گرفتاری چاہتے ہیں قتل کے اسباب کیا ہیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں قاتل گرفتار ہونا چاہیے آئی جی سندھ نے اپنی مفصل بریفنگ میں مکمل یقین دہانی کرائی تھی کہ ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ نصر اللہ گڈانی کے قاتل کی گرفتاری سے صحافیوں کا سندھ حکومت پر اعتماد بحال ہونا شروع ہو گیا ہے اور امید ہے کہ مقتول صحافیوں کے تمام ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے سندھ ایکشن کمیٹی میں شامل دیگر یو جیز سکھر یونین اف جرنلسٹس حیدراباد یونین اف جرنلسٹس سمیت صوبہ بھر کے صحافیوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنا اتحاد برقرار رکھیں گے اور جب تک تمام ملزمان گرفتار نہیں ہوتے یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں