tamaam asasay declare kar rakhe hen

تمام اثاثے ڈیکلیئر کررکھے ہیں، محسن نقوی۔۔

وزیرداخلہ محسن نقوی بھی دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آنے کے بعد کھل کر بول پرے، لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ میری ساری زندگی کی قانونی دولت کوغیر قانونی بنادیا گیا،میری اہلیہ نے2017 میں جائیداد خریدی،اسے بیچ کر دوسری خریدی،الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں سب کچھ جمع ہے،کوئی غیر قانونی جائیداد لے رکھی ہے تو اس کی خبر دیں،اگر میرے پاس قانونی دولت ہے تو میں جہاں چاہوں جائیداد خرید سکتا ہوں،کسی کے پاس ناجائز یا رشوت کے پیسوں سے لی گئی پراپرٹی ہو تو ضرور بات کریں،میری قانونی جائیداد بارے ایسی خبریں چلائی گئیں جیسے غیر قانونی ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تمام اثاثے ڈیکلیئر کر رکھے ہیں،چھپائے نہیں،یو کے میں موجود پراپرٹی کا ٹیکس بھی حکومت پاکستان کو ادا کیا،میری ساری زندگی کی قانونی دولت کوغیر قانونی بنادیا گیا،جتنی مرضی ہو تنقید کرے لیکن میں اپنا کام دلجمعی سے جاری رکھوں گا،سمجھتا ہوں کہ دبئی لیکس میں کچھ لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے،بے شمار لوگ ہیں جن کی پراپرٹی دبئی میں ہے لیکن ان کا نام دبئی لیکس میں نہیں آیا،پراپرٹی ڈیکلیئر نہ کی ہو،قانونی طور پر نہ لی گئی ہو تو ضرور کارروائی ہونی چاہیے،بھارت کی ترقی کا راز یہی ہے کہ وہ بزنس مین کو سہولیات دیتا ہے،کارروائی اس کے خلاف ہونی چاہیے جس نے غیر قانونی طور  پر جائیداد لی  یا ڈیکلیئر نہیں کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں