talon news muashi bohraan ka shikaar

ٹیلن نیوز معاشی بحران کا شکار، نومبر میں چھانٹیاں۔۔

کچھ  ماہ قبل لانچ ہونے والا ٹیلن نیوز شدید معاشی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیلن نیوز کے مالکان نے لانچنگ کے دو ماہ بعد ہی ہاتھ کھڑے کردیئے اور لگتا ہے ان کی بس ہوگئی۔ پپو کے مطابق یکم نومبر کے بعد لاہور ہیڈ آفس ، کراچی اور اسلام آباد بیوروسے بڑے پیمانے پر چھانٹیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ چھانٹیوں کیلئے فہرستیں تیار ہوچکی ہیں اور رپورٹرز اور دیگر اسٹاف کو فارغ کیا جائے گا۔ پپو کے مطابق ان لوگوں کو اخراجات کا بہانہ بناکر نکالا جائے گا۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ ٹیلن نیوز کی انتظامیہ نے چینل کے بڑے اور نامی گرامی اینکرز سمیت پانچ اینکرز کو تنخواہیں کم کرنے کا کہا تو انہوں نے صاف انکار کردیا، انہوں نے واضح کیا کہ ہم تنخواہوں میں کمی یا کٹوتی بالکل برداشت نہیں کریں گے جس کے بعد اب رپورٹرز اور کم تنخواہوں والے اسٹاف پر بجلی گرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ پپو کا کہنا ہے انتیس کروڑ روپے سے نیوز چینل کا لائسنس حاسل کرنے کے بعد ٹیلن نیوز انتظامیہ سے توقع کی جارہی تھی کہ یہ میڈیا انڈسٹری میں اچھا اضافہ ہوگا لیکن لانچنگ کے دو ماہ بعد ہی مالکان کی بس ہوگئی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں