ٹیلن نیوز میں برطرفیوں سے متعلق پپو نے ایک ہفتے قبل ہی پیشگوئی کردی تھی جس کے بعد اکتیس اکتوبر سے اس پر عملدرآمد شروع ہوگیا، اکتیس اکتوبر کو ٹیلن نیوزہیڈآفس سے پچیس لوگوں کو برطرفی کے پروانے جاری کئے گئے اس کے بعد دو نومبر کو کراچی بیورو میں بیوروچیف سمیت پندرہ لوگوں کو نکال دیاگیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بیوروچیف نے کراچی میں برطرفیوں کی مخالفت کی تھی، اور “اوور مائے ڈیڈباڈی” کہا تھا، پپو نے کہا کہ بیورو چیف کو کہا گیا تھا کہ بیورو کا ماہانہ بجٹ بیس لاکھ ہے اسے سولہ لاکھ کریں، بیوروچیف کے انکار پر یہ بجٹ گیارہ لاکھ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ، جس پر بیوروچیف نے واضح کیا کہ وہ کسی کو نکال کر بجٹ کم نہیں کرسکتے، جس کے بعد ٹیلن انتظامیہ نے سات لاکھ روپے ماہانہ بجٹ کا مطالبہ کیا ، اس پر بھی بیوروچیف نے انکار کردیا۔۔جس کے جواب میں انتظامیہ نے بیوروچیف سمیت پندرہ لوگوں کو نکال دیا، جس میں رپورٹرز ،پرڈیوسرز اور دیگر اسٹاٖ ف شامل ہے۔ پپو نے مزید انکشاف کیا کہ ٹیلن میں دو فلیگ شپ پروگرام بند کردیئے گئے۔ پپو کے مطابق روف کلاسرا صاحب سمیت 2 اہم اینکرز کو نوٹسز جاری کردئیے گئے۔۔۔ ڈائریکٹر پروگرام کو بھی فارغ کردیاگیا۔ پپو کا کہنا ہے کہ ٹیلن نیوز آئندہ چند ہفتوں میں ڈمی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔۔۔ وسیع پیمانے پہ برطرفیاں میڈیا انڈسٹری کی مشکلات کو بڑھا سکتی ہے۔۔۔
ٹیلن نیوز میں بیوروچیف فارغ، برطرفیاں جاری۔۔
Facebook Comments