talon news or safed hathi

ٹیلون نیوز کی ٹیم پر حملہ ، اسٹاف پر تشدد۔۔

لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے حمزہ شہباز شریف کی ریلی کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے شوالہ چوک شالیمارٹاﺅن کے نزد ٹیلون نیوز کی  ٹیم پر حملہ کرنے کے علاوہ گاڑی کے شیشے توڑ نے اور ڈرائیورو کیمرہ مینوں کو زدوکوب و تشدد کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ لاہورپریس کلب کی گورننگ باڈی نے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں، وہ معاشرے میں وقوع پزیر ہونے والے واقعات کو پیش کرتے ہیں جس سے معاشرے میں سدھار آتاہے لیکن انھیں اس طرح زبردستی ان کے فرائض منصبی سے روکناانتہائی قابل مذمت عمل ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں