لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے کہا ہے کہ ٹیلن نیوز، روزنامہ خبریں، روزنامہ اوصاف، جنگ گروپ، نوائے وقت گروپ سمیت تمام میڈیا گروپس اپنے ورکرز کو قبل از عید تنخواہ، بقایاجات اور بونس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ ٹیلن نیوز کی نئی انتظامیہ پرانی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ایڈجسٹمنٹ کے جواز پر کارکنوں کی تنخواہ میں تاخیر نہ کریں۔ صدر ارشد انصاری نے کہا کہ میڈیا گروپس کے مالکان صحافیوں اور ورکرز کو عید کی خوشیوں سے محروم نہ کریں اور انہیں سماءنیوز، جہان پاکستان او ر روز نامہ مشرق کی مانند عید پر تنخواہ اور اضافی بونس ادا کریں تاکہ تمام میڈیا ہاوسز کے کارکنان عید کی خوشیوں کو بہتر انداز میں منا سکیں۔