eid qurbaan se pehle mulazimeen ki qurbani jari

ٹیلن نیوزکے سابق مالکان کے سمن جاری۔۔

‏اسلام آباد کی عدالت نے ٹیلن گروپ کے سلیم بریار اور قیصر بریار کے سمن جاری کر کے انہیں طلب کر لیا ہے۔سینئر صحافی و اینکرپرسن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر تحریر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ۔۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ان دونوں بھائیوں کو یہ سمن عدالت نے میرے ساتھ دو سالہ معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں اور معاہدے تحت واجبات ادا نہ کرنے پر جاری کیے ہیں۔‏اس گروپ اور ان بھائیوں نے  یوسف بیگ مرزا کی مدد سے ہم صحافیوں کو استعمال کیا،ہم سب چلتے چینل چھوڑ کر آئے۔ تحریری گارنٹیاں دی گئی تھیں۔ بتایا گیا تھا تین سال کا سرمایہ ہمارے پاس ہے، ہماری سیال ائرلائن ہے، ہم دنیا کے بہت بڑے بڑے ایکسپورٹرز ہیں۔ ہم سیالکوٹ کے اصلی نسلی جٹ ہیں۔ ہمارے پاس بڑا پیسہ ہے، ہم زبان سے نہیں پھرنے والے۔‏ایک ماہ بعد جونہی چینل کا نام ہوا، سب ورکرز نے محنت کی تو انہوں نے پہلے سے پلان کے تحت نقصان نقصان کا نعرہ مار کر ورکرز کو نکالنا شروع کر دیا۔ایک ماہ میں کون سا چینل نقصان کرتا ہے؟‏صحافیوں کے کیرئر خراب کیے گئے اور اب خود یہ یوسف بیگ مرزا، قیصر بریار، سلیم بریار کروڑں روپے کما کر ٹیلن چینل بیچ کر نکل گئے۔‏یوسف بیگ مرزا، سلیم بریار اور قیصر بریار،اور فہد جاوید پر پچاس کروڑ روپے ہرجانے  کا کیس بھی دائر کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے سابئر کرائمز میں بھی ان چاروں پر مقدمہ چل رہا ہے کہ میرے ذاتی بنک اکاونٹ اور ذاتی انفارمیشن جو گروپ کے پاس تھیں انہیں سوشل میڈیا پرایک جعلی ڈیل بنا کر ڈال دیا گیا۔پیمرا کے پاس بھی ان لوگوں کے اس فراڈ پر پیٹیشن دائر کر رکھی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں