talon news ke sabiq malikann ki fia mein talbi

ٹیلن نیوزکے سابق مالکان کی ایف آئی اے میں طلبی۔۔

ٹیلن نیوز کے سابق مالکان کو ایف آئی اے نے سمن جاری کردیا اور چار اپریل کو طلب کیا ہے۔۔ معروف اینکرپرسن اور سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے کہ ۔۔ایف آئی اے اسلام آباد نے میری شکایت پر سیالکوٹ کے  ٹیلن ٹی وی چینل/ٹیلن گروپ کے مالکان سلیم بریار اور قیصر بریار کو چار اپریل کو عدالت سے منظوری کے بعد سمن کر لیا ہے۔چار مبینہ ملزمان نے ٹیلن کمپنی کے لیٹر پیڈ پر خودساختہ ڈیل سیٹلمنٹ بنا کر اس میں کروڑں روپے شو کرا کے اس کے ساتھ میرا ذاتی بنک اکاونٹ نمبر لکھ کر اسے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اپ لوڈ کیا تھا۔کچھ صحافی بھی شامل ہیں جنہوں نے اس نیک کام میں حصہ ڈالا تھا۔ ان کے خلاف بھی کاروائی ہورہی ہے۔ ایف آئی اے نے انہیں بھی طلب کر لیا ہے۔اب ان سب کے خلاف قانونی کاروائی ہورہی ہے جس کی سزا جیل اور لاکھوں روپے جرمانہ ہے۔  کچھ اور انفرادی لوگوں خلاف بھی کاروائی ہورہی ہے جنہوں نے اپنے اپنے فیس بک اکاونٹس پر میرے خلاف ٹیلن گروپ کی اس خودساختہ ڈیل کو میرے بنک اکاونٹس سمیت پھیلایا۔ جنہوں نے وہ پھیلایا ہے وہ سب جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ایک ایک کر کے انہیں ٹریس کیا جارہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں