پنجاب یونین آف جرنلٹس ( پی یوجے) نے ٹیلن نیوز کی اچانک بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس اقدام کو میڈیا انڈسٹری سے وابستہ صحافیوں اور دیگر اسٹاف کیلئے ایک بڑا دھچکا قراردیاہے۔ پی یوجے کے ہنگامی اجلاس میں ٹیلن نیوزکی بندش سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیاگیا۔ اجلاس کے بعد جاری بیان میں صدر پی یوجے فرزانہ چودھری، سینئر نائب صدر عقیل انجم اعوان، نائب صدرمحمد مجیب اللہ، جنرل سیکرٹری عامر ملک، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید آفاق علی زیدی، جوائنٹ سیکرٹری جاوید ہاشمی، خزانچی درخشندہ علمدار اور اراکین مجلس عاملہ کا کہنا تھا کہ ٹیلن انتظامیہ کی طرف سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جب کہ عیدالفطر بھی نزید ہے ڈھائی ملازمین کو بیروزگار کئے جانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک تکلیف دہ امر ہے کہ فارغ کئے گئےملازمین کو نہ تو ان کی تنخواہیں اداکی گئیں نہ واجبات، یہ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں کہ بعض دیگر میڈیا ہاؤسز نے بھی ملازمین کو بیروزگار کرنے کیلئے فہرستیں تیارکرلی ہیں۔ پی یوجے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مخدوش صورتحال کا فوری نوٹس لے اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد کو بیروزگار ہونے سے بچائے، پی یوجے کی جانب سے واضھ کیاگیا کہ اگر صورتحال بدستور ایسی رہی تو پی یوجے بڑی احتجاجی تحریک چلانے کا حق محفوظ رکھتی ہے، پی یوجے نے ٹیلن نیوز انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فارغ کئے گئے ملازمین کے واجبات کی فوری ادائیگی کرے اور چینل کی نئی انتظامیہ کو ملازمیم کی ملازمت برقرار رکھنے کیلئے مجبور کرے۔۔