میڈیا انڈسٹری میں باقاعدہ قدم رکھنے سے پہلے ہی تبدیلیوں کے شکار ٹیلون نیوز میں ایک اور اہم تبدیلی کردی گئی ٹیلون نیوز میں گزشتہ تقریباً 2 سال سے بیورو چیف اسلام آباد کے فرائض سرانجام دینے والے صاحب کو ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے اور اب ان کی جگہ سہیل بھٹی بیورو چیف بن گئے ہیں۔ پرانے بیوروچیف ٹیلون گروپ کے مالک کے بہت قریبی آدمی سمجھے جاتے تھے اور ان کا تعلق ان صحافیوں میں ہوتا ہے جن کا تعلق مقتدر حلقوں سے براہ راست ہے۔ پرانے بیورو چیف اس سے قبل نیوز ون پر اپنا پروگرام کرتے تھے ٹیلون نیوز میں یہ تبدیلی بھی یوسف بیگ مرزا کے چینل ٹیک اوور کرنے کے بعد آنے والی تبدیلیوں کا تسلسل ہے۔
Facebook Comments