47 sahafion ko fia taalbi

ٹاک شوز میں سب سے زیادہ بولنے والی خاتون کو نوٹس۔۔

ایف آئی اے نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے عظمیٰ بخاری کو جج ویڈیو سکینڈل میں 30 دسمبر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے۔نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عظمیٰ بخاری ایف آئی اے زونل آفس لاہور میں 4 بجے پیش ہوں۔ عظمیٰ بخاری پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ہیں  ان کے متعلق مشہور ہے کہ وہ ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز میں بہت زیادہ بولتی ہیں اور حریفوں کو بالکل بھی بولنے کا موقع نہیں دیتیں، ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ پروگرام میں زیادہ سے زیادہ ٹائم لیں اور اینکر کو انگیج رکھیں۔۔جبکہ اِن دنوں لندن میں موجود ہیں جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکیں گے۔خیال رہے کہ ن لیگ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کو بھی ایف آئی اے نے 27 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں