ایم این اے قادر مندوخیل کی جانب سے فردوس عاشق اعوا ن کے تھپڑ مانے کے معاملے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے کیس میں قادر مندوخیل کراچی کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے ، سعید آباد تھانے کی پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی، قادر مندوخیل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے آج رپورٹ جمع کرائی ہے ، پولیس نے رپورٹ میں کہا کہ قادر مندوخیل کے حلقے میں لوگوں میں غم و غصہ ہے ، پولیس رپورٹ کے مطابق غم و غصہ کے باعث صورتحال بگڑ سکتی ہے ۔عدالت نے قادر مندوخیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مقدمے کے اندراج سے متعلق فیصلہ 8 جولائی کو سنایا جائے گا۔
Facebook Comments