talk show thappar case

ٹاک شو تھپڑ کیس،ایس ایچ او عدالت طلب۔۔

کراچی کی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر ایس ایچ او سعید آباد کو 29 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کی جانب سے تھپڑ مارے جانے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت سے رجوع کیا۔اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 9 جون کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فردوس عاشق اعوان نے انہیں تھپڑ مارا، تشدد کیا، غلیظ گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ واقعے سے ان کے اہل خانہ اور ووٹرزکو شدید صدمہ پہنچا ہے لہٰذا پولیس کو فردوس عاشق اعوان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے کیونکہ متعلقہ تھانہ ایف آئی ار درج کرنے سے انکار کررہا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں