talk show thappar case

ٹاک شوتھپڑ کیس،مقدمہ درج کرانے کی درخواست مسترد۔۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔جج کی جانب سے اندراج مقدمے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف وہاں مقدمہ درج کرائیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔ادھر قادر مندوخیل کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کو نوٹس بھیجاگیا ہے جس میں کہا گیا کہ فردوس عاشق سات روز میں معافی مانگیں اور 58ارب روپے ہرجانہ بھی ادا کریں ۔نوٹس میں کہا گیا کہ ٹی وی پروگرام میں فردوس عاشق نے منتخب نمائندے کو تھپڑ مارا، غلیظ زبان استعمال کی ۔۔نوٹس کے متن کے مطابق ٹی وی پروگرام میں فردوس عاشق نےمنتخب نمائندےکو تھپڑمارا، غلیظ زبان استعمال کی، فردوس عاشق اعوان 7روز میں معافی مانگیں ،58 ارب روپے ہرجانہ بھی ادا کریں۔لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ ہمارےکلائنٹ قادر مندوخیل اپنے حلقے میں قابل احترام شخصیت ہیں، پروگرام میں فردوس عاشق اعوان نے قادر خان مندوخیل پر من گھڑت الزامات لگائے۔کہا گیا کہ قادر خان مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کو کرپشن کا آئینہ دِکھایا تو آپے سے باہر ہوگئیں۔نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ فردوس عاشق اعوان قادر مندوخیل سے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگیں اور معافی نامہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں شائع کرایا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل سے ہاتھا پائی اور تلخ کلامی کی ویڈیو لیک ہوگئی تھی۔فردوس عاشق اعوان کا اس ویڈیو پر ردعمل میں کہنا تھا کہ جو ویڈیو لیک کی گئی ہے وہ سلیکٹو ہے اسی لیے وہ چاہتی ہیں کہ مکمل ویڈیو لیک ہو۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں