پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے دنیانیوزکے پروگرام آن فرنٹ ودھ کامران شاہد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کو گالیاں دینے پر دنیا نیوزکے سربراہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے کہ پروگرام کے دوران ایڈیٹوریل کنٹرول کیوں نہیں تھا اور ڈیلے مشین کیوں نہیں لگائی تھی؟؟نوٹس کے مطابق ڈاکٹر رمیش کمار نے اپنے اپنے ٹوئیٹر پر دعوی کیا ہے کہ پروگرام کےا ینکر کامران شاہد کا طرزعمل درست نہیں تھا اور انہوں نے ٹاک شو کے شرکا کو مطمیئن کرنے کے لئے کوئی مداخلت نہیں کی۔ نوٹس میں کہاگیا ہے کہ ٹاک شو میں ایسے ریمارکس یا نازیبا گفتگو چینل کی ایڈیٹوریل پالیسی کے حوالے سے شدید تشویش کا باعث ہے اور ایسا عمل پیمرا آرڈیننس دوہزار دو کے سیکشن بیس کی سراسر خلاف ورزی بھی ہے۔۔پیمرا نے نیشنل کمیونی کیشن سروسز کے چیف ایگزیکٹیو ٓفیسر (دنیا نیوز) سے دس دن میں تحریری جواب طلب کیا ہے کہ کیوں نہ اس معاملے پر قانونی کارروائی کی جائے۔ پیمرا نے دنیا نیوز کے سی ای او کو مزید ہدایت کی کہ وہ 28 مارچ کو پیمرا ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں ہونے والی سماعت کے لیے (ذاتی طور پر یا کسی مجاز نمائندے کے ذریعے) حاضر ہوں اور تحریری جواب دیں۔اس نے متنبہ کیا کہ “غیر تعمیل کی صورت میں، لائسنس یافتہ کے خلاف پیمرا قوانین کی متعلقہ دفعات کے مطابق یک طرفہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔
