معروف اداکار گوہر رشید کا کہنا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے زیادہ تر اداکار ایک دوسرے کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں جبکہ ٹیلنٹ سے زیادہ تعلقات کی وجہ سے مواقع ملتے ہیں۔تفصیلات کےمطابق اداکار گوہر رشید نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ” انہوں نے شوبز میں ایسی افواہیں بھی سنی ہیں کہ جب کوئی اداکار یا اداکارہ فلاپ ہوتی ہے تو وہ دوسروں پر الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کرتی ہے کہ ان پر “کالا جادو” کروایا گیا۔اپنی ناکامی پر دوسروں پر “کالے جادو” کا الزام لگانے کی زیادہ تر باتیں اداکارائیں کرتی ہیں۔”انہوں نے انکشاف کیا کہ” کیریئر کے آغاز میں ان کے لیے ایک افواہ پھیلائی گئی کہ وہ “ہم جنس پرست” ہیں اور خود سے متعلق مذکورہ خبر سن کر وہ آج تک ہنستے ہیں۔میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں گوہر رشید نے کہا کہ” وہ پوری انڈسٹری کی بات نہیں کر رہے، تاہم بہت سارے اداکار اور اداکارائیں ایک دوسرے کو خود کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں اور خود کو غیرمحفوظ تصور کرتے ہیں۔اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ” شوبز میں جو بڑے اور پرانے اداکار ہیں، وہ پروڈیوسر بھی ہیں، اس لیے اب ٹیلنٹ کے بجائے تعلقات کی وجہ سے زیادہ کام ملتا ہے۔” ساتھ ہی انہوں نے اعتراف کیا کہ” آہستہ آہستہ شوبز انڈسٹری تبدیل ہو رہی ہے، اب ماضی کی طرح صرف تعلقات کی وجہ سے کام نہیں ملتا۔
ٹیلنٹ نہیں تعلقات پر کام ملتا ہے،گوہررشید۔۔
Facebook Comments