taleemi channel keliye teen so million ka check

تعلیمی چینل کے لئے تین سو ملین کا چیک۔۔۔

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی عامر منظور کو وزارت تعلیم کی طرف سے شروع کئے گئے تعلیمی چینل ٹیلی سکول کو تین سو ملین کا چیک دیا۔۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پی ٹی وی نے مشکل حالات میں تعلیم کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے اپنے کردار کو بخوبی نبھایا ہے ۔ دریں اثنا وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی ویژن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں مزید تین ممبران کا تقرر کر دیا۔۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان ممبران میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ،پرنسپل انفارمیشن آفیسر پی آئی ڈی اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن شامل ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں