سینئرصحافی اور اینکرپرسن طلعت حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بڑے بھائی کے گھر کا صفایا کردیاگیا۔۔ اپنے ٹوئیٹس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ان کے بڑے بھائی کا گھر بنی گالہ میں ہے جہاں سے وزیراعظم کی رہائش گاہ صرف ساڑھے تین کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔۔اپنے پہلے ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے ان کے بڑے بھائی کے گھر میں گھس کر گھر پر آئی بیٹی،بہو کے سارے زیورات اور بڑے بھائی کو زندگی بھر کی پونجی سے محروم کردیا ، ڈاکو دو گھنٹے تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے۔۔جب کہ قریب ہی وزیراعظم کی سیکورٹی الرٹ تھی۔۔اگلے ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ واردات کے بعد ان کے بڑے بھائی کی حالت غیر ہوگئی ۔انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں گزشتہ ماہ کا ایک واقعہ بھی لکھا اور بتایا کہ گزشتہ ماہ ان کے بھتیجے کی شادی کے موقع پر پولیس ان کے گھر آئی اور کہا کہ میوزک اور آتش بازی سے پرہیز کیا جائے جس پر پولیس والوں کو بتایا گیا کہ میوزک اور آتش بازی پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر ہورہا ہے جو تھوڑا سا آگے واقع ہے۔۔
اینکرکے بڑے بھائی کے گھر کا صفایا
Facebook Comments