سلیم صافی کے بعد سینئر صحافی طلعت حسین کا پروگرام بھی سنسر کردیا گیا اوراے این پی کے رہنمازاہد خان کا موقف پروگرام سے غائب کردیاگیا جس کا مختصراً جائزہ زاہد حسین کی زبانی پیش کرتے ہوئے طلعت حسین نے ویڈیو ٹوئٹر پر شیئرکردی۔ طلعت حسین نے زاہد خان سے ذاتی حیثیت میں معذرت کرتے ہوئے لکھاکہ میں آج کے پروگرام میں بھی میزبانوں سے ایسا ہی کہوں گا۔ ویڈیو میں زاہدخان نے بتایاکہ ’ جیو نیوز کیلئے طلعت حسین کا پروگرام ہوا تھا، ہم تین لوگ تھے اور الیکشن کے بارے میں میں نے تمام حقائق بیان کردیئے ، رات کو جب پروگرام شروع ہوا تو میں بیٹھ گیا لیکن اس وقت تعجب ہوا جب میری تمام باتیں کاٹ دی گئیں، میں نے جیو کی انتظامیہ سے رابطہ کیاتو بتایاگیا کہ بہت دباؤ ہے ، یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ پاکستان میں میڈیا آج اکیسویں صدی میں بھی آزاد نہیں، اگر الیکٹرانک میڈیا پر پابندی ہے تو وہ اپنے آپ کو آزاد میڈیا نہ کہے ، اگر جن لوگوں کو ٹاک شوز میں بلاتے ہیں، ان کی آواز قوم تک پہنچائے ، نہیں پہنچا سکتا تو صاف بتادے کہ ہم پر قدغن ہے۔۔
طلعت حسین کا پروگرام پھر سنسر۔۔
Facebook Comments