talat hussain or siddique jan mein lafzi gola bari

طلعت حسین اور صدیق جان میں لفظی گولہ باری۔۔۔

معروف صحافی طلعت حسین کا یوٹیوب چینل پر تھمب نیل جھگڑے کا باعث بن گیا۔ معروف یوٹیوبر صدیق جان اور طلعت حسین کے درمیان ٹوئیٹر پر لفظی گولہ باری شروع ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی طلعت حسین کے تھمب نیل کو غلط قراردیتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا۔ صدیق جان نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ۔۔طلعت حسین صاحب، اگر آپ کے پروگرام میں اس سے مختلف اور متضاد بات تھی تو پھر تھمنیل پر یہ جھوٹ کیوں لکھا؟؟ آپ جناب، سب کو اخلاقیات کا بھاشن دیتے ہیں لیکن یوٹیوب وویوز کے لیے یہ جھوٹ کیوں لکھ رہے ہیں؟؟باقی آپ جتنے انقلابی، نظریاتی اور غیر جانبدار رہ گئے ہیں وہ بھی سب جانتے ہیں،مریم اورنگزیب کے ہوتے ہوئے ایک مہمان کو بلانے کا حکم آیا،میں اپنے چینل کی اس کمیٹی میں تھا جو گیسٹ کے حوالے سے اپنا مشورہ دیتی تھی،میں نے وہ نام دیکھتے ہی موقف دیا کہ اس مہمان کو بلانے سے بہتر ہے چینل بند کردیں، کوئی تھرڈ کلاس اینکر بھی یہ گیسٹ نہیں بٹھا سکتا،میری بات سے سب نے اتفاق کیا اور ہم نے اس مہمان کو نہ بلایا،شام کو چینل چینج کرتے ہوئے دیکھا کہ وہ مہمان آپ کے پہلو میں بیٹھا تھا اور آپ اس سے ایسے لیکچر لے رہے تھے جیسے وہ کوئی بہت ہی اعلیٰ پائے کی شخصیت ہے،ابھی تو بہت سی باتیں نہیں ہو سکتی، مگر کئی چیزیں نوٹ ہو رہی ہیں، وقت آنے پر آپ مزید ایکسپوز ہوں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں