جیو نیوز کی انتظامیہ نے اینکر طلعت حسین کا پروگرام نیا پاکستان بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بارے میں پروگرام سے منسلک تمام افراد کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق طلعت حسین اور ان کی نیا پاکستان پروگرام کی ٹیم کو فارغ کرنے کے نوٹس دئیے گئے ہیں اور نومبر کے اختتام کے ساتھ ہی نیا پاکستان پروگرام بھی ختم کر دیا جائے گا ۔دوسری جانب طلعت حسین نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ یہ ان کا آخری مہینہ ہوگا جیو میں۔۔ اس سے قبل وقت نیوز سے مطیع اللہ جان، کیپیٹل ٹی وی سے مرتضی سولنگی اور ڈان نیوز سے نصرت جاوید کو فارغ کیا جا چکا ہے ۔ نئی حکومت آنے کے بعد معاشی مجبوریوں اور حالات کی تنگی کا بہانہ بنا کر میڈیا اداروں نے سینکڑوں کارکنوں کو برطرف کیا ہے ۔
I will be leaving Geo. November is the last month I will be doing my show. Thank you all for watching Naya Pakistan for four eventful years. See you all soon.
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) November 9, 2018