اینکر پرسن سید طلعت حسین طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر واپس آگئے۔ وہ نجی ٹی وی نیو نیوز پر پروگرام کریں گے۔طلعت حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ان کا نیو ٹی وی کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے اور وہ بہت جلد سکرین پر واپسی کریں گے۔ وہ ان تمام کولیگز اورناظرین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ نیو ٹی وی کی سکرین کے ذریعے وہیں سے دوبارہ آغاز کریں گے جہاں سے انہوں نے تین سال پہلے چھوڑا تھا۔خیال رہے کہ طلعت حسین جیو نیوز پر “نیا پاکستان” کے نام سے پروگرام کیا کرتے تھے تاہم کچھ سال پہلے انہوں نے چینل اور پروگرام دونوں ہی چھوڑ دیے تھے۔ بعد ازاں وہ اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے حالاتِ حاضرہ پر تبصرے کرتے رہے۔
Facebook Comments