معروف اداکارہ نمر ہ خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی ناکام شادی کے بارے میں کئی انکشاف کئے ہیں۔اداکارہ نمرہ خان ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کےپروگرام ’ٹائم آؤٹ وِد احسن خان ‘ میں شریک ہوئی جہاں انہوں نے میزبان احسن خان سے اپنی زندگی سے متعلق کئی موضوعات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’میری طلاق نہیں ہوئی تھی، بلکہ میں نے خود خلع لیا تھا‘ انہوں نے کہا کہ پہلے میں سوچتی تھی کہ اس بارے میں بات نہ کروں اور جتنا ہو سکے یہ سب ڈھکا چھپا رہے مگر ہم فنکاروں کی زندگی کی ہر بات سب کو معلوم ہوتی ہے اس لئے میں بھی اب اس پر کھل کر بات کرتی ہوں‘۔نمرہ خان نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ’ جن لڑکیوں کو شادی کے بعد شوہر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے انہیں چاہیے کہ بس اتنا ہی برداشت کریں جتنا وہ کر سکتی ہیں اور جب انکی برداشت ختم ہو جائے تو فوری ایکشن لیں اور اپنے والدین کو اس بارے میں آگاہ کریں‘۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’والدین کو بھی چاہیے کہ وہ بیٹیوں کو سپورٹ کریں اور اگر ان کے ساتھ کچھ بھی غلط ہو رہا ہو تو بیٹیوں کا ساتھ دیں اور اگر وہ خلع لے کر الگ ہونا چاہیں تو اس میں بھی ان کا ساتھ دیں ‘۔اداکارہ اپنی دُکھ بھری کہانی سُناتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئیں، انہوں نے بتایا کہ ’ میں نے بہت سخت اور بہت بُرا وقت دیتا ہے میں سب کو نہیں بتا سکتی کہ میرے ساتھ کیا ہوا ، آج کیا ہوا ڈیڑھ ماہ بعد کیا ہوا، کیونکہ ہمارے لوگ ہمارا ہنستا ہوا چہرہ دیکھنا پسند کرتے ہیں لوگ روتا ہوا چہرہ قبول نہیں کرتے ، اور کسی کو اپنی کمزوری نہیں دینی چاہیےورنہ لوگ فائدہ اُٹھاتے ہیں‘۔یاد رہے کہ اداکارہ نے 19 اپریل 2020 کو لندن کے پولیس افسر سے شادی کی تھی تاہم ان کی شادی زیادہ دن نہ چل سکی اور اگست 2021 میں ان کے شوہر نے بتایا کہ وہ دونوں علیحدہ ہو چکے ہیں۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)