talaq li nahi di gyi thi

طلاق لی نہیں دی گئی تھی، سابق اہلیہ عمران اشرف۔۔

اداکار عمران اشرف سے طلاق کے بعد اُن کی سابقہ اہلیہ، ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے سابق شوہر کے لیے خود کو بدلنے پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔مشہور ماڈل، اداکارہ اور بیوٹی بلاگر کرن اشفاق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے پرانے رشتے سے متعلق ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔اس پوسٹ میں اُنہوں نے اپنی نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اپنی زندگی کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ میں کبھی کسی دوسرے آدمی کی خاطر نہیں جیئوں گی اور نہ ہی کسی دوسرے آدمی سے اپنے لیے جینے کو کہوں گی۔اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق نے 2018ء میں شادی کی تھی اور اِن دونوں کا ایک بیٹا ’روہم‘ بھی ہے، جس کی پرورش دونوں مل کر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ماضی میں انسٹاگرام پر کرن اشفاق نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی پُر سکون گزر رہی ہے،  اُنہوں نے طلاق لی نہیں بلکہ اُنہیں طلاق دی گئی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں