معروف مارننگ شو ہو سٹ صنم جنگ نے کہا ہے کہ میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ خوش ہوں اور شوہرقاسم سے طلاق لینے کی زیرگردش جھوٹی افواہوں کی مجھے کوئی پرواہ نہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہناتھا کہ میں سوشل میڈیا پر چلنے والی اس جھوٹی خبر سے بالکل پریشان نہیں ہوں، اسکی وجہ یہ ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ نہیں کرتی جس سے ہر ایک یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں نے تو میری انسٹاگرام پوسٹ کے نیچے بالکل یہی چیز بطور کمنٹس لکھ دی ہیں، تو میں نے مذاق میں لکھ دیا کہ ایسا آپ کی وجہ سے ہوا ہے،مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ مذاق اتنا زیادہ پھیل جائے گا اور میری فیملی پر دباؤ بھی پڑے گا۔

Facebook Comments