صنم سعید نے لڑ کیوں کی خود مختاری کو بڑھتی ہوئی طلاق کی وجہ ٹھہرا دیا۔آج نیوز “کے مطابق صنم سعید نےبرٹش ایشیئن ٹرسٹ جو ذہنی صحت کے لیے مدد فراہم کرتا ہے،کو ایک انٹرویو دیا۔ صحافی آمنہ حیدر عیسانی کو دیئے گئے اس انٹرویو میں اداکارہ نے خواتین کے حقوق سے آگاہی کے موضوع پر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح وقت بدل گیا ہے اور ملک میں بڑھتی ہوئی طلاقوں کی شرح میں کس کا کردار ہے۔صنم سعید نےخواتین کے حقوق میں کچھ مثبت تبدیلیوں کی نشاندہی کی جس نے انہیں اب پہلے سے زیادہ محفوظ بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج خواتین معاشی طور پر زیادہ خود مختار ہیں اور اپنے حقوق سے واقف ہیں۔ ماضی میں یہ رواج نہیں تھا اور خواتین زیادہ تر اپنی مالی ضروریات کے لئے مردوں پر انحصار کرتی تھیں۔کئی بار انہیں تعلقات کشیدہ ہونے کے باوجود کوئی اور سہارا نہیں ملتا تھا۔ اب دوربدل گیا ہے۔ اب لڑکیاں اپنے لیے کھڑی ہو گئی ہیں، جس نے طلاق کی فیصد میں اضافے میں بھی حصہ لیا ہے۔صنم سعید نے اداکار محب مرزا سے شادی کی ہے یہ جوڑا خوشگوار زندگی بسر کر رہا ہے، لیکن انہوں نے ماضی میں اپنے غم، دل ٹوٹنے اور نقصانات کا بھی تجربہ کیا ہے۔