talaq ke khouf se log shaadi nahi karte

طلاق کے خوف سے لوگ شادی نہیں کرتے، منشاپاشا۔۔

اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ طلاق کا فیصلہ زندگی کا مشکل ترین فیصلہ ہے۔اداکارہ منشا پاشا نے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح دیکھ کر بہت سارے لوگ شادی نہیں کرتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ شادی کے بعد طلاق ہی ہونا ہے تو یہ کام کیوں کیا جائے۔اپنی پہلی شادی کی کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے منشا پاشا کا کہنا تھا کہ انہوں کبھی نہیں سوچا تھا کہ شادی کا انجام یہ ہوگا۔ طلاق کے صدمے سےنکلنے میں 5 سال کا وقت لگا۔ طلاق کا فیصلہ زندگی کا مشکل ترین فیصلہ ہوتا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ  شادی کے بعد دوسرے شخص اور افراد کے مطابق زندگی گزارنے کی عادت ہوجانے کے بعد اچانک سے رشتہ ختم ہوجائے اور طلاق ہوجائے تو زندگی تبدیل ہوجاتی ہے۔ پھر عادتیں بدلنے میں بھی وقت لگتا ہے۔منشا پاشا کا مزید کہنا تھا کہ طلاق کی بڑھتی شرح کو دیکھ کر کچھ لوگ شادی نہیں کرتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ شادی کے بعد طلاق ہی ہونا ہے۔ ایسی سوچ رکھ کر زندگی کو آگے بڑھنے سے روکنا بیوقوفی ہے۔ منشا پاشا نے 2021 میں سماجی کارکن جبران ناصر سے شادی کی تھی۔ منشا پاشا کے مطابق شادی سے قبل ان کے درمیان کئی سال سے دوستی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں