talaq ke faislay se mutmain hon | Zoya Nasir

طلاق کے فیصلے سے مطمئین ہوں، زویاناصر۔۔

ڈرامہ سیریل ’دوبارہ‘ میں نرمین کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ زویا ناصر نے والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو بڑی عمر کے مردوں کے ساتھ بیاہنے کی غلطی مت کریں، جو خود زویا کے والدین نے کی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق زویا ناصر معروف سکرپٹ رائٹر ناصر ادیب کی صاحبزادی ہیں جنہوں نے مولا جٹ جیسی لازوال فلمیں لکھیں۔ اس کے باوجود زویا ناصر کو اداکاری میں کیریئر شروع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور ماں باپ نے ان کی کم عمری میں ہی شادی کر دی تھی۔زویا ناصر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ”میری شادی 19سال کی عمر میں ہی ہو گئی تھی، جو بعد ازاں طلاق پر ختم ہوئی۔ میرا شوہر مجھ سے 8سال بڑا تھا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بیرون ملک سے آنے والا ہر رشتہ اچھا ہوتا ہے۔ یہی غلطی میرے والدین نے بھی کی۔ شادی کے وقت میری عمر اتنی کم تھی کہ میں اتنا بھی نہیں جانتی تھی کہ اپنے حق کے لیے کیسے کھڑے ہونا ہے اور حتیٰ کہ ایک بہو کے طور پر مجھے لوگوں سے کس طرح ملنا ہے ۔ میں نے اپنی شادی کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی لیکن جب سب کچھ کر دیکھنے کے بعد بھی بات نہ بنی تو میں نے خود ہی طلاق لے لی۔ آج میں اپنے اس فیصلے پر مطمئن ہوں۔ میرے سابق شوہر کی شادی ہو چکی ہے اور ان کے بچے بھی ہیں، جن کے لیے میں بہت خوش ہوں۔ میں تمام والدین سے کہوں گی کہ اپنی بیٹیوں کی شادی کم عمری میں ہرگز مت کریں اور ان سے زیادہ عمر کے مردوں کے ساتھ تو کسی صورت نہ کریں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں