اداکارہ حنا دلپذیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پسند کی شادی تھی تاہم طلاق کے بعدمیں نے خود کو ہی اپنا دوست بنا لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے چند سال بعد حالات بدل گئے اور ان کے اختلافات بڑھ گئے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر نے غصے کی حالت میں انہیں طلاق دی جب کہ ان کا بیٹا صرف 3 سال کا تھا۔انہوں نے معاشرے کا تکلیف دہ پہلو بیان کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد لوگوں کی طرف سے بہت سی کڑوی باتیں سننے کو ملیں اور میری زندگی بہت مشکل ہو گئی تھی۔

Facebook Comments