atiqa odho ab turkey ke dramay mein

طلاق کے بعد دو بچوں کی کفالت کیلئے اداکاری شروع کی۔۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ انہوں نے اداکاری گھریلو اخراجات کو پورا کرنے کے لئے کی۔۔اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے شوبز کی دنیا میں سٹائلسٹ کے طور پر قدم رکھا اورکئی عرصہ تک پردے کے پیچھے کئی اداکاروں کو تیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کام کرنے کے دوران انہیں اداکاری کی پیش کش ہوئی جو انہوں نے اپنے گھریلو اخراجات کو پورا کرنے کے لئے قبول کی کیونکہ انہیں اس وقت طلاق ہوچکی تھی اور ان کے اوپر 2بچوں کی کفالت کی ذمہ داری تھی ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ان کی شادی بہت کم عمری میں ہوئی اور ان کے دوبار گھر نہ بسنے کی وجہ ان کے والدین کی علیحدگی تھی جس سے ان کی تربیت کا عمل متاثر ہوا۔ عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ وہ تیسرے نکاح کے وقت اپنی گود میں نواسے کو لے کر بیٹھی تھیں جس پر کئی لوگ حیران ہونے سمیت خوش بھی ہوئے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں